عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جموں و کشمیر کے اودھم پور میں ایک مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے پیش آئے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ پر پیر کے روز جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا، “جموں و کشمیر کے اودھم پور میں ایک مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے 16 افراد کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ خدا مرحومین کی روحوں کو سکون عطا فرمائے۔ میری گہری ہمدردی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔”
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے علاقے رام نگر میں کھگوتے کے قریب ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی ہے جس میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اودھم پور بس حادثے پر پرینکا گاندھی نے دکھ کا اظہار کیا