اننت ناگ //ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ میں جنوری 2021سے نظر بند 55سالہ قیدی بیماری میںمبتلا ہونے کے بعد سنیچر کی صبح گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں دم توڑ بیٹھا ۔ مشتاق احمد خان ولد عبد الاحد خان ساکن انچی ڈورہ اننت ناگ کو امسال جنوری میں ایک این ڈی پی ایس کیس میں پولیس اسٹیشن اننت ناگ نے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد انہیں کہری بل مٹن ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ۔کئی روز تک علیل ہونے کے بعد اسے علاج و معالجہ کیلئے میڈیکل کالج اننت ناگ میں داخل کیا گیا جہاں وہ 2دن تک زیر علاج رہا اور سنیچر کی صبح فوت ہوا۔پولیس نے بتایا کہ مشتاق احمد خان کی جیل میں صحت بگڑ جانے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اس نے زندگی کی آخری سانس لی ۔