جموں//آنے والی گرمیوں کے موسم میں شری امرناتھ جی یاترا کو انجام دینے کے لئے گورنر این این ووہرا نے جو شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں نے آج یاتریوں کے لئے نئے طرز کا اَپ گریٹیڈ ویب سائٹ (http://www.shriamarnathjihshrine.com)جاری کیاجو یاتریوں کو یاترا کے بارے میں تمام اطلاعات فراہم کرے گا۔گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ اور سی ای او شرائین بورڈ نے اس موقعہ پر بتایا کہ چیئرمین کی ہدایات مطابق یہ ویب سائٹ این آئی سی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ویب سائٹ موبائیل فون و دیگر آلات کے استعمال سے عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔سی ای او نے کہا کہ یاترا سے متعلق تمام طرح کی اطلاعات اس ویب سائٹ پر موجود رہیں گی جس میں رجسٹریشن کا عمل ، ڈاکٹروں / ہسپتالوں کی فہرست ، کمپلسری ہیلتھ سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے کی درخواست ، یاترا کے پڑائوں کی تفاصیل ، ٹیلی فون نمبرات ، ہیلتھ ایڈوائزری و دیگر اطلاعات شامل ہیںاور یہ کوشش یہ کی جائے گی کہ یہ ویب سائٹ روزانہ بنیادوں پر اَپ ڈیٹ ہوتی رہے گی۔سی ای او نے مزید کہا کہ اس نئی ویب سائٹ کی بدولت نہ صرف یاتریوں کو یاترا انجام دینے کے بارے میں اطلاع فراہم ہوگی بلکہ یاترا پر جانے والی لوگوں کو ہیلتھ ایڈوائزری کے تحت یاترا پر جانے کے لئے رہنما خطوط موجود ہوں گے۔شرائین بورڈ کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے گورنر نے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے اس ویب سائٹ کا استعمال عمل لائیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ خصوصی موسمی ایڈوائزری بلیٹن اور سٹیلائٹ امیجز بھی اس ویب سائٹ پر روزانہ اَپ لوڈ ہونی چاہئیں۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل سی ای او امرناتھ شرائین بورڈ سائنٹسٹ ایف آئی سی و دیگر بورڈ کے افسران اس موقعہ پرموجود تھے۔