جموں//شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹیچنگ ایسو سی ایشن جموں کی ایک ڈیلی گیشن جس کی قیادت صدر وِکاس شرما کر رہے تھے نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہراسے ملاقات کی۔ڈیلی گیشن نے یونیورسٹی سے متعلق چند مطالبات گورنر کی نوٹس میں لائے ۔گورنر جو سکاسٹ (جے ) کے چانسلر بھی ہیں نے کہا کہ انہوںنے ان کے مطالبات پہلے ہی وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائے ہیں جنہیں یونیورسٹی کونسل نے کئی سال قبل منظوری بھی دی ہے ۔ڈیلی گیشن میں ڈاکٹر وویک ایم آریہ ، ڈاکٹر پی کے رائے دویندر شرما اور ڈاکٹرراجیو بھارت شامل تھے۔ادھرامرسنگھ کلب کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کی ایک ڈیلی گیشن نے راج بھون میں گورنر این این ووہر اسے ملاقات کی۔ڈیلی گیشن کی قیادت قائمقام سیکرٹری وجے صراف کر رہے تھے۔ڈیلی گیشن نے گورنر کو کلب کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ گورنرنے کلب ممبران کو ہدایت دی کہ وہ سماج میں مقامی مسائل حل کرنے کے سلسلے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے جیسی سرگرمیوں کو ترجیح دیںتاکہ شہر پاک و صاف رہے اور لوگوں کے مسائل حل ہوجائیں۔ڈیلی گیشن کے ممبران میں ڈاکٹر وکرم ہانڈہ ، کرن کپور ، ایس نریندر سنگھ چاہل ، ایڈوکیٹ وشال ابرول ، ڈاکٹر روہت گپتا اور راجیش گپتا شامل تھے۔