جموں //تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے آج قانون ساز اسمبلی میں محمد شفیع کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سکولوں میں عملے کی کمی کے مسئلے سے باخبر ہے اور اس کمی کو دور کرنے کے لئے اساتذہ کی 2150 اسامیوں کو تیز تر بنیادوں پر پُر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اوڑی حلقے میں موجود 22 ہائی سکولوں میں سے صرف دو ہائی سکول اس وقت ہیڈ ماسٹروں کے بغیر ہے ۔انہوں نے کہاکہ اوڑی حلقے میں ماسٹروں کی 32اسامیاں خالی پڑی ہیں۔