ادہمپور // پولیس کے ایک کانسٹیبل کو اپنے ہی ایک ساتھی نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔یہ واقعہ سنیچر کی شب 11بجے جموں سرینگر شاہراہ پر جکھانی چوک چک پوائنٹ پر پیش آیا۔پولیس حکام نے کہا کہ سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کاکا رام اور ایس پی او منوہر لال کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس موقعہ پر ایس پی او اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور اس نے سروس رائفل کا استعمال کر کے کاکا رام پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ زدید زخمی ہوا اور اتوار کی صبح اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ منوہر لال کو واقعہ کے فوراً بعد دیگر اہلکاروں نے غیر مسلح کردیا اور بعد میں اسے گرفتار کیا گیا۔