جموں//ان فونڈ آرٹسٹس نے شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے اشتراک سے ہنرکامظاہرہ پروگرام کااہتمام کیاجس میں شاعروں، کہانی سنانے والوں اورسپوکن ورڈ آرٹسٹوں نے شرکت کی۔ اس دوران ریاست بھرکے 25 نوجوان فنکاروں نے اپنی کارکردگی کامظاہرہ کیااوراپنی تخلیقات پیش کیں۔اس موقعہ پر ان فونڈ تنظیم کے بانی بھوپندرشرمانے کہاکہ پروگرام کے انعقادکامقصدنوجوانوں کے ادبی ہنرکوفروغ دیناہے ۔انہوں نے کہاکہ اوپن مِک پروگرام کاکلچرجموں بھی آچکاہے ۔پروگرام کے بعدان فونڈاورشعبہ اُردوکی طرف سے آرٹسٹوں میں توصیفی اسنادتقسیم کئے گئے۔ پروفیسرشہاب عنایت ملک صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے کہاکہ مستقبل میں بھی طلباء اورنوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کوترقی دینے کیلئے ایسے پروگراموں کاانعقادہوناچاہیئے۔انہوں نے ان فونڈتنظیم کی کاوشوں کوسراہا۔آخرمیں ان فونڈٹیم نے شرکاء اورشعبہ اُردوکاشکریہ اداکیا۔