بڈگام//بڈگام پولیس نے کراس کنٹری ’رن فار یونٹی‘ کا انعقاد کیا ۔ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے ہری جھنڈی دکھا کرریلوے اسٹیشن بڈگام سے کھلاڑیوں کو روانہ کیا اور اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میںدوڑ اختتام پذیر ہوئی۔قریب 4 کلومیٹر کی دوڑ میں 250 سے زائد افرادجن میںطلاب بھی شامل تھے، نے کافی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں منعقدہ اختتامی تقریب کے دوران ، مہمان خصوصی ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز مرزااور ایس ایس پی بڈگام نے دوڑ میںپہلے 13 جیتنے والوں میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔زاہد فاروق نے پہلی ، عابد حسین نے دوسری پوزیشن اور تیسری پوزیشن مقصود حسین اور فدا حسین نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 5000، 3000اور 2000 روپے کا نقد انعام دیا گیا جبکہ اس کے بعد 4پوزیشن رکھنے والوں کو 1000روپے انعام دیا گیا۔ایس ایس پی بڈگام نے اختتامی کلمات کے دوران تقریب میں شرکت کرنے اور اسے کامیاب بنانے پر شرکاء کو مبارکباد دی ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بڈگام پولیس کے فراہم کردہ پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھائیںجس کا مقصد کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیناہے۔