ھنہ منڈی// سب ڈویڑن تھنہ منڈی کے عظمت آباد گاو¿ں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک 2 منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا جس میں لاکھوں روپے کی مالیت کے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کی صبح آٹھ بجے کے قریب تھنہ منڈی کے عظمت آباد گاو¿ں میں دو بھائیوں شوکت پرویز اور ظفر اقبال کا دو منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ان بھائیوں کا دو منزلہ رہائشی مکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیاجس میں فرنیچر، کپڑے، بستر، برتن، فرنیچر، اناج ، نقدی رقم اور لاکھوں روپے کے زیورات سمیت متاثرہ اشخاص کی زندگی بھر کی جمع پونجی راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ بعد ازاں مقامی لوگ فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گئے اس مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا البتہ اس حادثے میں دو منزلہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ وہیں ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر، تحصیلدار تھنہ منڈی ساحل علی شاہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر اور ایس ایچ او تھنہ منڈی فرید احمد چوہدری کے علاوہ دیگر کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے اس واردات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متاثرہ خاندان کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر نے تھنہ منڈی کے لئے فائر سروس سٹیشن کی جلد بحالی کا مطالبہ بھی کیا جسے برسوں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔