جموں//گورنر این این ووہر اجو ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں نے ویشنو دیوی کالج آف نرسنگ ککریال کے بی ایس سی نرسنگ طلباء و طالبات کے لئے ایک سکالر شپ سکیم کی منظور ی دی۔یہ سکیم بچوں میں مقابلہ جاتی جذبے کو پیدا کرنے کے لئے متعارف کی گئی ہے اور ساتھ میں غریب اور ضرورت مند با صلاحیت بچوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لئے جاری کی گئی ہے تاکہ یہ بچے پیشہ وارانہ کورسوں میں داخلہ لے کر مختلف تربیتی پروگراموں کو انجام دینے کے اہل ہوں ۔اس سکیم کی بدولت 24 طلباء و طالبات مستفید ہوں گے اور سکالر شپ کی رقم براہِ راست ان کے بینک کھاتوں میں جمع کیا جائے گا۔