جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے بھارت کے 75سالہ منانے کے لئے ’آزادی کا امرت مہااُتسو‘ کیلئے تیاریوں کاجائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔مجاہدین آزادی اور شہدا ٔ جیسے بریگیڈیئر راجندر سنگھ (گاؤں باگونا ، سانبہ) ، مقبول شیروانی (بارہمولہ ٹاون) کے آبائی جگہوں کو 12؍ مارچ کی بڑی تقریب کے اِنعقاد کیلئے منتخب کیا گیا ۔ جموںوکشمیر میں جو ش و خروش کے ساتھ بڑے پیمانے پر تقریبات منانے پرلیفٹیننٹ گورنر نے زور دیتے ہوئے اِنتظامی سیکریٹریوں کو ’آزادی کا امرت مہااتسو ‘کے لئے مختلف یادگاری سرگرمیوں کا انعقاد کر نے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے ثقافتی نمائشیں اور پروگرام ، کھادی نمائشیں ، جھیل ڈل میں شکاراریلیوں ، سمینار وں ، سائکلوتھان ، سائیکل ریلیوں ، یوگا کیمپوں ، بائیک ریلیوں اور دیگر مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایات جاری کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران سے کہا کہ 75 سالہ آزادی کے عظیم الشان تقریبات کے اس قومی تہوار میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے منتخب عوامی نمائندوں ، نوجوانوں ، سکولی طلاب ، سماجی اور ثقافتی تنظیموں ، این جی اوز ، سول سوسائٹی اور معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کریں۔میگا تقریبات کی بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے پر خصوصی زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ مختلف آن لائن اور آف لائن میڈیا پلیٹ فارموںکا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ 75 سالہ آزادی تقریب میں یوٹی کا ہر شہری حصہ لے سکے۔تمام محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ ایکشن پلان کو 75 ہفتوں تک یادداشت کی سرگرمیوں کے تفصیلی کیلنڈر پیش کریں جس میں تمام اضلاع کا احاطہ کیا جائے۔جس میں تقریب کے احسن انعقاد کے لئے متعلقہ محکموں کے تحت مخصوص جگہ پر تیاری کی جائے۔یہ بات واضح ہے کہ قومی سطح کی تقریبات کا آغاز وزیر اعظم 12؍ مارچ 2021 ء کریں گے جس دِن ڈنڈی مارچ کی برسی ہے۔