راجوری //گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول سولکی کی پانچ طالبات اچانک طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال لائی گئیں جہاں ان کا علاج چل رہاہے ۔یہ طالبات نویں ، دسویں اور گیارہویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ دن کے گیارہ بجے ان طالبات نے اچانک سے طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی جس کے بعد انہیں سب ضلع ہسپتال سندر بنی لایاگیاجہاں وہ زیر علاج ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ اب تمام طالبات کی حالت مستحکم ہے ۔چیف میڈیکل افسر راجوری ڈاکٹر سریش گپتا نے بتایاکہ پانچ طالبات ہسپتال منتقل کیاگیاتھاجن کی حالت اب ٹھیک ہے ۔انہوںنے کہاکہ انہیں احتیاط کے طور پر ہسپتال میں رکھاگیاہے ۔