نوشہرہ //پولیس نے گزشتہ پانچ روز سے لاپتہ ہوئے ایک نوجوان کی نعش پانی کے ٹینک سے برآمدکرکے پوسٹ مارٹمکے بعد اسکے ورثاکے حوالے کردی ۔محمد اسلم عمر اٹھائیس سال ولد محمداکبر ساکن گرن بالا اپنے گھر سے پراسرار طور پر بیس مئی سے لاپتہ تھا ۔اس دوران اس کی ہر جگہ تلاش کی گئی لیکن کوئی پتہ نہیں چلا۔ اس سلسلے میں گھر والوں کی طرف سے پولیس تھانہ دھرمسال میں گمشدگی رپورٹ بھی درج کرائی گئی ۔مقامی ذرائع نے بتایاکہ محکمہ پی ایچ ای کے ایک ملازم نے ڈیوٹی کے دوران ٹینک میں کسی کی لاش پڑے ہوئے دیکھی جس کی اطلاع اس نے پولیس تک پہنچائی جس پر پولیس ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کرٹینک کی دیواریں توڑ کر لاش کو نکالا اور پھر اس کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے ورثا کے حوالے کردیا ۔ اس سلسلے میں دفعہ 174کاکیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ایس ڈی پی او نوشہرہ نواز چوہان نے بتایاکہ پانچ روز سے گھرسے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ موت کی اصل وجہ کیاتھی ۔