جموں //پی ڈی ایف کے صدر وممبر اسمبلی خانصاحب حکیم محمد یاسین نے حکومت سے پرزور تلقین کی ہے کہ وہ مختلف محکموں میں خالی پڑی 41ہزار اسامیوں کو فاسٹ ٹریکٹ بنیادروں پر پُر کریں ۔ایوان اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران حکیم محمد یاسین نے کہا کہ ریاست میں بیروزگاری کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں پڑے لکھے نوجوان زوزگار کے مارے در در بٹھک رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ وزیر خزانہ نے بجٹ میں بتایا ہے کہ فی القوقت ریاست کے مختلف سرکاری دفاتروں میں تقریباًً 41ہزار خالی اسامیاں پڑی ہیں جو کوئی چھوٹی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ان خالی پڑی اسامیوں کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ُپر کیا جائے تو یہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے ایک اچھا قدم ہو گا ۔