جموں//پولیس سٹیشن گاندھی نگر نے پانامہ چوک جموں میں ایک ناکہ لگایااورگاڑیوں اوردوپیدل مسافروں کی تلاشی لی جس کے دوران ایک مرداورایک خاتون جوگاندھی نگرکی طرف سے آرہی تھی ،پولیس کودیکھتے ہی انہوں نے پراسرارطورپربھاگنے کی کوشش کی۔اس پرپولیس نے کاروائی کرکے ان کاپیچھاکرکے انہیں دبوچ لیااورتلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 40گرام ہیروئن ضبط کیا۔پوچھ تاچھ کے دوران انہوں نے اپنے نام جلوولد روشن لال ساکن راج گڑھ راجستھان ،حال قاسم نگربالاجموں اورآشازوجہ شمو ساکن اندرول تیرتھ نگردہلی کے طورپربتائے ہیں۔ پولیس نے ایف آئی آر نمبر 127/2018زیردفعات 8/21/22این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس سٹیشن گاندھی نگرمیں دونوں منشیات سمگلروں کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔۔پولیس نے یہ کامیابی انسپکٹرسنیل سنگھ جسروٹیہ ایس ایچ او گاندھی نگر ،ایس آئی کالی چرن اوراے ایس آئی شیش پال ،پی ایس گاندھی نگر اورایس ڈی پی اوسٹی ساﺅتھ رفیق منہاس ،ایس پی سٹی ساﺅتھ سندیپ چودھری اورایس ایس پی جموں وویک گپتا کی مجموعی نگرانی میں حاصل کی۔