سرینگر//جموں و کشمیر میں منگل کو پہلی مرتبہ دو مریضوں کے نسوں میں جمع ٹھوس مواد کو باہر کرنے کیلئے intravascular lithotripsy انجام دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک مریض کے گردوں اور دوسرے مریض کے نسوں میں Calciumسے بنا ٹھوس مواد جمع ہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ Coronary calcium moderate کی وجہ سے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں میں stentلگانے میں کافی دشواری ہوتی ہے اور یہ زیادہ تر مریضوں میں جراحی کی ناکامی کا سبب بنتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ غبارہ استعمال کرنے کی تکنیک سے لہریں پیدا ہوتی ہیں جو مریض میں موجود کلشیم کے ٹھوس مواد کوتوڑنے میں کافی مدد کار ثابت ہوتی ہیں اور اس طرح stentلگانے کی جراحی کو کومیاب بنانے میں مدد یتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان سے تمام اقسام کی جراحیاں ممکن ہے اور یہ بغیر کسی خطرے کے علاوہ استعمال کرنے میں بھی آسان ہے۔