کوٹرنکہ //کوٹرنکہ میں گزشتہ رات کنڈی پولیس نے ایس ایچ او عظیم چوہدری کی قیادت میں ناکہ لگا کر الگ الگ جگہوں سے 20مال مویشیوں کو بازیاب کرایا جو پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر سمگل کئے جارہے تھے ۔ ایس ایچ اونے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ غیر قانونی طور مال مویشیوں کو لے جارہے ہیں جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین الگ الگ جگہوں پر ناکہ لگا 20مویشیوں کوبازیاب کرالیا ۔انہوںنے بتایاکہ اس سلسلے میں8افراد کو گرفتار کیاگیاہے جو دو ٹاٹاموبائل گاڑیوں پر تھے ۔پکڑے گئے افراد کی شناخت طالب حسین اور محمد صادق ولد عزیز دین کملاک سکنہ کنڈی، محمدایوب ولد نظام دین سکنہ حبی،محمد اشرف ولد عظمت سکنہ لاہ اورڈرائیور ابرار احمد کے طور پر ہوئی ہے جن کے خلاف 188آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔