کشمیر میں رات کا درجہ حرارت قدرے بڑھ گیا،شوپیان اور پلوامہ سرد ترین مقامات
سرینگر// وادی کشمیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے تھوڑا سا اوپر چلا گیا ہے۔حکام نے جمعرات کو کہاکہ بدھ کی رات سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات منفی 5.2 تھا۔شوپیان کل رات وادی میں سب سے سرد مقام تھا، جہاں پارہ منفی 6.1 ڈگری سیلسیس پر جا پہنچا۔پلوامہ میں بھی منفی 6.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام میں منفی 5.0 ،گلمرگ میں منفی 3.2 ، سونمرگ میں منفی 5.8 ،قاضی گنڈمیں منفی 4.7 ، کوکرناگ میں منفی 1.1 اور کپواڑہ میں منفی 4.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر کے میدانی علاقوں میں کم از کم 20 جنوری تک برفباری کا امکان نہیں۔ بلکہ مغربی خلل کا سلسلہ 16 جنوری سے جموں و کشمیر کو متاثر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہپہلی ویسٹرن ڈسٹربنس 16 اور 18 جنوری کے درمیان جموں و کشمیر کو متاثر کرنے کی توقع ہے۔ اس کے زیر اثر، بنیادی طور پر اونچی جگہوں پر برف باری ہوسکتی ہے اور چند میدانی علاقوں میں ہلکی بارش سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔دوسرا مغربی ڈسٹربنس 19 سے 21 جنوری کے درمیان متاثر ہونے کی توقع ہے۔لیکن یہ مضبوط نہیں ہوگا۔ البتہ اس سے بارش/برف کی سرگرمیاں اونچی جگہوں اورکچھ میدانی علاقوں میں ممکن ہے۔تیسرا ویسٹرن ڈسٹربنس 22 اور 26 جنوری کے درمیان متوقع ہے اور اس مہینے کا آخری ویسٹرن ڈسٹربنس 27 جنوری کے آس پاس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جموں ڈویژن کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے گھنی دھند اگلے 2 دنوں تک جاری رہے گی۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 23 اور 24 جنوری کے مطابق منصوبہ بندی کریں اور ٹریفک/ایڈمن ایڈوائزری پر عمل کریں۔