منجا کوٹ//پندرہ اگست کی تقریبات کے پیش نظر راجوری کے منجاکوٹ علاقے میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں ۔ایس ایچ او اقبال چوہدری اور ایس ڈی پی او امتیاز چوہدری کی قیادت میں پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیںاور جگہ جگہ ناکے لگا کر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔جیسے جیسے پندرہ اگست کا دن قریب آرہاہے پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے انتظامات میں بھی چوکسی برتی جارہی ہے ۔ایس ڈی پی او امتیاز چوہدری نے کہا کہ دن بدن چیکنگ میںسختی کی جا رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ پندرہ اگست کی تقریبات احسن طریقہ سے انجام دی جاسکیں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے ۔