کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے ایک مخصوص اطلاع پرعلاقے ہستی میں ایک خصوصی ناکہ لگایا گیا جس دوران ایک شراب لیجارہے شخص کو گرفتارکیاگیا۔ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک گاڑی مہندرا پک زیر نمبر JK17-6857 کو روکا اور گاڑی کی تلاشی کے دوران1130 کے قریب غیر قانونی شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔گرفتار شخص کی شناخت مدثر حسین ولد شیر محمد ساکنہ ٹپری تحصیل ٹھاٹھری ضلع ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دوسرا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوا اور اس کو گرفتار کرنے کیلئے تلاش جاری ہے۔