جموں// وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف وزارتوں سے وابستہ مرکزی سیکرٹریوں اور ریاستوں کے چیف سیکرٹریوں کے ساتھ پراگتی انشیٹیو کے ذریعے24ویں انٹریکشن کی صدارت کی۔ریاست کے چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے بھی ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا۔ وزیر اعظم نے اتر ا کھنڈ میں کدار ناتھ ری کنسٹرکشن کے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے ریلوے ، سڑک ، بجلی ، پیٹرول اور کوئلہ سیکٹروں کے دس بنیادی ڈھانچوں کے پروجیکٹوں کے کا م کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا اور پردھان منتری ماتری وندنا یوجنا کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا۔