یواین آئی
نئی دہلی// صدر جمہوریہ دروپدی مرمو یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کی شام قوم سے خطاب کریں گی۔صدر جمہوریہ کی سکریٹریٹ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ صدر جمہوریہ کا خطاب شام 7 بجے آل انڈیا ریڈیو کے پورے قومی نیٹ ورک پر اور دوردرشن کے تمام چینلوں پر پہلے ہندی اور پھر انگریزی میں نشر کیا جائے گا۔دوردرشن پر ہندی اور انگریزی میں نشر ہونے کے بعد علاقائی چینلوں پر اسے علاقائی زبانوں میں بھی نشر کیا جائے گا۔ آل انڈیا ریڈیو اپنے متعلقہ علاقائی نیٹ ورکس پر علاقائی زبانوں میں خطاب رات 9.30 بجے نشر کرے گا۔