عظمیٰ نیوز سروس
جموں،// جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ویلفیئرایسوسی ایشن نے پیر کے روز اپنے مطالبوں کے حق میں یہاں احتجاج درج کیا۔احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایاکہ ’ہم کچھ دنوں سے احتجاج پر بیٹھے ہیں، ہم نے 6 فروری کو سکریٹریٹ جانے کی کوشش کی لیکن اس کو ناکام بنایا دیا گیا اور ہمیں یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ ہماری وزیر اعلیٰ یا لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کرائی جائے گی لیکن ایسا نہیں کیا گیا’۔انہوں نے کہاکہ ’ہمارا مطالبہ ہے کہ آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ 2016 اور پنشن کو لاگو کیا جائے‘۔احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے تمام مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔انہوں نے ڈوگرہ چوک پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی روک دی۔مظاہرین نے کہاکہ ’ہم بار بار اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔