ھنہ منڈی// تھنہ منڈی کے ہسپلوٹ تا ڈھوک روڈ کا کا کام تار کول بچھائے جانے کیساتھ ہی مکمل ہو گیا ہے ۔ تھنہ منڈی کے لوگوں نے جونیئر انجینئر سفیر چودہری اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے دیگر اعلیٰ آفیسران کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ایک لمبے انتظار کے بعد ان کو سڑک کی سہولیت فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سڑک کے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئے کئی عرصہ سے مانگ کی جارہی تھی تاہم اب محکمہ کی جانب سے اس عمل کو بحال کیا گیا ہے ۔مکینوں نے کہا کہ اس سڑک پر متعلقہ عہدیداروں کی طرف سے کیا گیا کام اطمینان بخش ہے۔