نئی دہلی// یواین آئی// سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے ملک میں زیادہ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں کو چلائے جانے پر زور دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ آئندہ دو برس کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی گاڑیوں کی قیمت یکساں کئے جانے کی کوشش کی جائے گی۔مسٹر گڈکری نے کہا کہ ملک میں لتیم آئین بیٹریوں پر بڑے پیمانے پر تحقیق کی جارہی ہے اور سائنسدانوں کو کچھ سہولیات فراہم کرانے کی ضرورت ہے ۔ 81 فیصد لتیم آئین بیٹریاں ملک میں تیار ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں چلانے سے آلودگی کا مسئلہ کم ہوگا اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد بھی کمی آئے گی جو ماحولیات کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔