گول//گول میں کانگریس باڈی ضلع رام بن و سب ڈویڑن گول کی جانب سے بڑھتی مہنگائی کے خلاف گول بس سٹینڈمیں احتجاجی مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بڑھتی مہنگائی کااثر براہ راست غریب عوام پرپڑتاہے اس سے بڑے لوگوں ہراثر نہیں پڑتا۔اورمرکزی سرکار کی جانب سے ہر ہفتے ڈیزل۔پیٹرول میں اضافہ سے پورے ملک میں ہاہاکارمچی ہوئی ہے اس کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردنی،رسوئی گیس ودوسری چیزوں پر ھی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جونہایت ہی افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکاربوکھلاہٹ کاشکار ہوئی ہے اور غریب عوام کاجینا مشکل ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے احتجاج مزید کئے جائیں گے اورگائوں گائوں یہ احتجاج ہوگا۔