جموں//مرکزی کابینہ سیکرٹری پردیپ کمار سنہا نے گرام سوراج ابھیان کے تحت ملک بھر کے 21058 دیہات میں رہائش پذیر غریب لوگوں کو امدا فراہم کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں مرکزی سیکرٹری اور تمام ریاستوں کے چیف سیکرٹری موجود تھیچیف سیکرٹری بی بی ویاس نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔یہ مشن 14؍ اپریل سے 5؍ مئی 2018ء تک شروع کیا جائے گاتاکہ سات پروگراموں کے دائرے کار کو وسیع کیا جاسکے ۔ان میں پردھان منتری اجوالا یوجنا ، پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا ، اُجالا سکیم ، پردھان منتری جندھن یوجنا ، پردھان منتری جیون جوتی بیمہ یوجنا، پردھان منتری سرکھشا بیمہ یوجنا اور مشن اندردھنش شامل ہیں ۔اس مشن کے دوران جو سرگرمیاں شیڈول کی گئی ہے ان میں 14؍ اپریل کو سماجک نیائے دیوس شامل ہے ۔ اس دن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا جنم دن منایا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ 18؍ اپریل کو سوچھ بھارت دیوس، 20؍ اپریل کو اجوالا دیوس ، 24؍ اپریل کو راشٹریہ پنچایت راج دیوس ، 28اپریل کو گرام سوراج دیوس ، 30اپریل کو ایوشمان بھارت دیوس ، 2؍ مئی کو کسان کلیان دیوس اور 5 ؍ مئی 2018ء آجیو کادیوس شیڈ و ل کیا گیا ہے ۔گرام سوراج ابھیان کے دوران ریاست بھر میں خصوصی دنوں کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے جس میں ریاستی اور مرکزی سرکاری محکموں اور مقامی طبقوں کی شراکت داری شامل کی جائے گی۔