پونچھ//پونچھ قصبہ میں آئے روز چار پہیہ گاڑیوں کی آمد و رفت کی وجہ سے راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کئی دوکانداروں و راہگیرں نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دن بھر آٹو، ٹرالیاں اور ٹاٹا موبائل گاڑیوں کی آمد کی وجہ سے انکو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ حالانکہ ایس ایس پی پونچھ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں واضح طور پر یہ لکھا گیا ہے کہ صبح دس بجے سے لیکر شام چار بجے تک بازار میں کوئی بھی چار پہیہ گاڑی نہیں جائے گی لیکن اس کے باوجود بھی اس حکم نامہ پر عمل میں نہیں کیا گیا اور گاڑیوں کاداخلہ جاری ہے ۔لوگوں نے ایک بار پھر ایس ایس پی راجیو پانڈے اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مداخلت کرکے کارروائی عمل میں لائیں ۔