بانڈی پورہ//آجر بانڈی پورہ کے لوگوںنے پیر مسجد سے داچھی گام تک گاڈر کوہل کی جگہ راستہ تعمیر کرنے کا اریگیشن محکمہ بانڈی پورہ پر الزام عائد کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ محکمہ اریگیشن کئی برسوں سے تجاوزات ہٹانے کا دعویٰ کررہی ہے لیکن یہاں صورتحال مختلف ہے ۔انہوں نے کہا کہ گاڈر کوہل کے ایک بڑے حصے کو راستے میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔لوگوں نے بتایاکہ انہوںنے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اور جل شکتی محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر سے رجوع کرکے گاڈر کوہل کونابود کرنے کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے لیکن تاحال اس پرکام جاری ہے ۔مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سے مطالبہ کیاہے کہ گاڈر کوہل کے وجود کو بحال رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔