گاندربل + سوپور+بانڈی پورہ+ پلوامہ// بانڈی پورہ ، اونتی پورہ ، بڈگام، گاندربل اور سوپور میں پولیس کے سینئر سپراینٹنڈنٹوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالا۔اطلاع کے مطابق محمد زاہد نے ایس ایس پی بانڈی پورہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع پولیس لائنز میں ایس ایس پی راہول ملک کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں پولیس اورفوجی افسران کے علاوہ کئی ذی عزت شہری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر راہول ملک کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ ایس ایس پی محمد زاہد نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔انہوں نے بحیثیت ایس پی بھی بانڈی پورہ میں کام کیا ہے ۔اس دوران محمد یوسف نے اونتی پورہ کا عہدہ سنبھال لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفس اونتی پورہ پہنچنے پر ایس ڈی پی او اونتی پورہ ، ڈی وائی ایس پی اونتی پورہ ، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آراونتی پورہ نے دیگر افسران کے ساتھ اُن کا استقبال کیا۔ادھر طاہر سلیم خان نے ایس ایس پی بڈگام کا عہدہ سنبھالا ۔عہدہ سنبھالنے کے بعد طاہر سلیم نے یہاں افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ تن دہی اور لگن سے کام کریں ۔سدھانشوشرمانے سوموار کو سینئرسپرانٹنڈنٹ آف پولیس کاعہدہ سنبھالا۔ضلع پولیس دفترسوپور پہنچنے پرنئے ایس ایس پی کاایس ڈی پی او سوپور،ایس ڈی پی اور فیع آباد،ڈپٹی ایس پی پی سی سوپور،اوردیگرپولیس حکام نے خیرمقدم کیا۔عہدہ سنبھالنے کے فوراًبعد ایس ایس پی نے حکام کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی اور ان پرزوردیاکہ وہ اپنے فرائض تندہی اور لگن کے ساتھ انجام دیں۔مابعد ایس ایس پی سوپور نے ضلع پولیس دفترسوپور کے تمام برانچوں کا معائنہ بھی کیا۔ادھر سہیل منور میر نے ایس ایس پی گاندربل کا عہدہ سنبھالا۔اس موقعہ پرانہیں گارٖٖ ڈ آف آنرپیش کیاگیااور سابق ایس ایس پی محمد خلیل پسوال کو گرم جوشی کے ساتھ الوداع کیاگیا۔اس موقعہ پرضلع کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز،ایڈیشل ایس پی ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹراوردیگر حکام نے نئے ایس ایس پی کا خیرمقدم کیا۔