عظمیٰ نیوز سروس
جموں// وزارت داخلہ نے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے 5 آئی پی ایس افسران کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی)کے عہدے پر ترقی دی ہے، جن میں وہ تین افسران بھی شامل ہیں، جنہیں سنٹرل ڈیپوٹیشن پر رہتے ہوئے پروفارما پروموشن دیا گیا ہے۔وزارت کی طرف سے جاری کردہ حکم کے مطابق، ڈاکٹر شیو درشن سنگھ جموال اور ڈیوڈ لالرنسانگا کو یکم فروری 2026 سے، یا ان کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے، جو بھی بعد میں ہو، پے میٹرکس کے لیول 16 میں ڈی جی پی رینک پر ترقی دی گئی ہے۔یہ ترقیاں 8 دسمبر 2025 کو ہونے والے اسکریننگ کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات کے بعد کی گئیں اور مجاز اتھارٹی کی جانب سے منظوری دی گئی۔دریں اثنا، جن تین افسران کو پروفارما پروموشن دیا گیا وہ ہیں ستیش شری رامجی کھنڈارے، راجیش کمار اور تسیوانگ نامگیال کالون بھی شامل ہیں۔