عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//آرینز انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ، آرینس گروپ آف کالجز، راجپورہ نے کینسر کے عالمی دن پر “یونائیٹڈ از یونیک” کے تھیم کے تحت ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس کا مقصد طلباء اور عملے میں کینسر کے بارے میں آگاہی، روک تھام، جلد تشخیص اور بروقت علاج کو فروغ دینا تھا۔کلیدی سیشن ڈاکٹر جتندر پال کور، سینئر کنسلٹنٹ پرسوتی اور گائناکالوجی، ایڈوانسڈ گائنی لیپروسکوپک سرجن، بانجھ پن اور IVF ماہر اور سابق سینئر رجسٹرار، ایمس نئی دہلی نے دیا۔آرینس گروپ آف کالجز کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کینسر کے خلاف بیداری سب سے مضبوط ہتھیار ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کا نوجوانوں کو احتیاطی صحت کی دیکھ بھال اور جلد پتہ لگانے کے حوالے سے حساس بنانے میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرینس گروپ آف کالجز صحت مند معاشرے کی تعمیر میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے اس طرح کے بیداری پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گا۔ندھی چوپڑا پرنسپل آرینس انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ نے بھی کینسر کے بڑھتے ہوئے واقعات پر روشنی ڈالی، خاص طور پر خواتین میں، اور صحت مند طرز زندگی کے انتخاب، باقاعدگی سے اسکریننگ، اور بقا کی شرح کو بہتر بنانے کے لیے جلد تشخیص کی اہمیت پر زور دیا۔
کینسر کا عالمی دن | آرینزمیںآگاہی سیشن کا انعقاد