جموں//پی ڈی پی خواتین ونگ کی صدرسفینہ بیگ نے ملزموں کوکیفرکردارتک پہنچانے کامطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے صفینہ بیگ کو پی ڈی پی خواتین ونگ کا صدر نامزد کیا ہے۔سفینہ بیگم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی لاءگریجویٹ ہے اور ایل ایل ایم کی ڈگری جامعہ ملیہ یونیورسٹی دہلی سے حاصل کرنے کے بعد جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی۔صفینہ سال 2002سے جب پی ڈی پی کو اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا تھا، عوام کے ساتھ بنیادی سطح پر جڑی رہیںسفینہ گزشتہ زائد از 15سال سے ضلع بارہ مولہ میں پی ڈی پی کے ورکروں کے ساتھ قریبی رابطہ بنائے ہوئے ہے۔پی ڈی پی خواتین ونگ کی صدر مقرر ہونے کے بعد کے این ایس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے صفینہ نے کہا کہ محترمہ محبوبہ مفتی نے جو انہیں ذمہ داری سونپی ہے وہ اسے بخوبی نبھانے کی بھر پور کوشش کریں گی اور وہ ریاست میں مصیبت زدہ خواتین کو راحت پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔اس کے علاوہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کوئی کسر باقی اٹھا نہ رکھیں گی۔صفینہ نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی ان کے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پورا پورا تعاون دیں گی۔انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ کے عصمت ریزی اور قتل کے معاملے کی تحقیقات کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس وحشیانہ فعل میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔