کوٹرنکہ// کوٹرنکہ میں محکمہ تعلیم کے نجی اداروں کی طرف اگر نظر ڈالی جائے تو کچھ ادارے ایسے بھی ہیںجو دوکانوں میں بھی چل رہے ہیں۔ کچھ ہی ادارے ہیں جن کے پاس اپنی عمارت ہے جبکہ باقی تو کرایہ کی دوکانوں پر چلتے ہیں ۔منگل کے روززونل ایجوکیشن آفیسر صلاح محمداور زیڈ ای پی او سخی محمد نے اچانک تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا جہاں بچوں کو دوکانوں میں پایا گیا۔زیڈ ای او نے ادارے کے مالکان کو ہدایت د ی کہ اگراس طرح سے بچوں کو دوکانوں میں بٹھایاگیاتو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ کئی سکول دوکانوں میں چلائے جارہے ہیں جہاں بچوں کو نہ ہی روشنی ہوتی ہے اور نہ ہی پانی اور بیت الخلاء کا کوئی انتظام ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ بچوں کو اس طرح سے پریشان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔