پونچھ//جموں کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح پونچھ میں بھی کورونا وائرس کے وباء پر قابوپانے کیلئے لگائے گئے لاک ڈون کے دوران مکمل پابندیاں رہی ۔ ایسے میں کل جمعہ کے موقع پر مرکزی جامع مسجد پونچھ سمیت تمام چھوی بڑی مساجد میں مختصر مصلیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔اس دوران پہلے ہی لوگوں کو آئمہ کی جانب سے اطلاع کی گئی تھی کہ وہ اپنے گھروں کے قریب کی مساجد میں ہی نماز ادا کریں ۔پونچھ قصبہ کی کچھ مساجد میں جمعہ ادا نہیں کی گئی اورجن مساجد میں نماز ادا کی گئی وہاں مساجد کے باہر سینیٹائزر، ہاتھ دھونے کے لئے پانی اور صابن کا انتظام کیا گیا تھا جب کی مساجد میں داخل ہونے والوں کو ماسک پہن کر ہی اندر آنے کی جازت دی گئی۔نماز کی ادائیگی کے دوران تمام مصلیوں نے آپس میں دو فٹ کی دوری بنائی رکھی۔پونچھ کے دور دراز علاقوں میں جہاں بھی نماز ادا کی احتیاطی تدابیر کا پورا خیال رکھا گیا جب کہ تمام
مساجد میں کورونا وباء کے خاتمہ کے لئے دعائیں طلب کی گئی ۔