سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں کمی برقرار ہے اور روزانہ مثبت آنے والے کیسوں کی شرح بھی متواتر طور پر کم ہورہی ہے۔ بدھ کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 43ہزار 786ٹیسٹ کئے گئے جن میں 428افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح مثبت کیسوں کی شرح مزید کم ہوکر 0.97تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 12ہزار 584تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید 7افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4269تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں میں 36سفر کرنے والوں سمیت مزید 428افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 148جموں جبکہ 280کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 280متاثرین میں 12بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے ہیں جبکہ 268مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 280متاثرین میں سرینگر میں104، بارہمولہ میں25، بڈگام میں25 ,پلوامہ میں28، کپوارہ میں29، اننت ناگ میں15، بانڈی پورہ میں15،گاندربل میں15،کولگام میں23 اور شوپیان میں صرف1متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ94ہزار57ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید4فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں2، 1ضلع اسپتال کولگام اور ایک سکمز صورہ میں فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2192ہوگئی ہے۔ جموں میںمنگل کو148فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے24بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ124فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے148متاثرین میں جموں میں32، ادھمپور میں4، راجوری میں29، ڈوڈہ میں23، کٹھوعہ میں6، سانبہ میں4کشتواڑ میں7، پونچھ میں22 ,رام بن میں8اور ریاسی میں13افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد118527ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید3فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں ایک، جی ایم سی راجوری میں1،جبکہ1شخص گھر میں فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2077ہوگئی ہے۔