سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 25650ٹیسٹ کئے گئے جن میں 132افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اموات کا سلسلہ تھم گیا ۔ سوموار کو مثبت قرار دئے گئے 132معاملات میں 28جموں جبکہ 104کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 104افراد میں 19افراد مختلف ریاستوں اور ممالک کا سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے تھے جبکہ 85افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کے بعد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 76276ہوگئی ہے جن میں 1046سرگرم معاملات بھی شامل ہیں۔ سرگرم معاملات میں سرینگر میں 694،بارہمولہ میں 118، بڈگام میں 90، پلوامہ میں 37،کپوارہ میں 19، اننت ناگ میں 15، بانڈی پورہ میں 14، گاندربل میں 14، کولگام میں18اور شوپیان میں 27معاملات ابھی بھی سرگرم ہیں۔ کشمیر صوبے میں 1249افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ جموں صوبے میں 28افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 9سفر کرنے والے اور 19مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 52403ہوگئی ہے جن میں 290 سرگرم معاملات ہیں جبکہ 732افراد فوت ہوگئے۔ جموں صوبے کے سرگرم معاملات میں ضلع جموں میں 231، ادھمپور میں 12، راجوری میں 6 ،ڈوڈہ میں 9، کٹھوعہ میں 5، سانبہ میں 5، پونچھ میں 12، رام بن میں 2 اور ریاسی میں8معاملات ہیں۔