سرینگر//’’موجودہ وقت میں سیکھنے کاتصور‘‘موضوع پر کشمیر یونیورسٹی کے میڈیاایجوکیشن ریسرچ سینٹر میں ایک روزہ ویبنار منعقد ہوا۔پروفیسرفاضل ملک اور پروفیسرانوتبی یادو ویبنار میں مہمان مقرر تھے ۔ایمٹی یونیورسٹی دبئی کے پروفیسر فاضل ملک نے کہا کہ گزشتہ صدی کے اختتام سے دنیا میں ٹیکنالوجی کا انقلاب آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں داخلے کے ساتھ ہی ایک چھوٹے سے جراثیم نے دوبارہ ہماری تشریح کی ہے۔عالمگیروباء نے ہرچیز کومتاثر کیا۔ہماری زندگیاں،ہمارے ادارے،اورہمارانظام تعلیم تبدیل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا نئے نظام کواپنانے میں سامعین کوتبدیلیاں قبول کرنی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بدلائو مخالف لوگوں کیلئے اس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن کے سربراہ ڈاکٹر انوبتی یادو نے روایتی کلاس روموں اورآن لائن سیکھنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ملے جلے طور سیکھنا اب ایک نیامعمول بن چکاہے۔انہوں نے کہا کہ مل جل کر سیکھناکافی فائدہ مند ثابت ہوا ہے کیوں کہ اس سے ہم نے سیکھنے اورسکھانے کے پورے عمل کوموثر بنایاہے۔