کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کے جنگلات گزشتہ کئی روز سے آگ کی لپیٹ میں ہیں جس کے سبب سینکڑوں کی تعداد میں سر سبز درخت جل کر راکھ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے زائد عرصہ سے قصبہ کے گردنواح کے جنگلات میں نامعلوم افراد نے آگ لگادی ہے جس سے ہر طرف دھواں ہی دھواں دیکھا جارہا ہے۔چند روز قبل جہاں کیشوان ، ملہار پوچھال و میلن کے جنگلات میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی اور لاکھوں روپے مالیت کا سر سبز سونا جل کر تباہ ہو گیا ۔سنیچر کی صبح آگ سیمنہ کالونی کے جنگلات میں لگی جو دن بھرجاری رہی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر صبح کے وقت یہ آگ کم تھی لیکن شام کو اس نے شدت اختیار کی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعولے دور دور تک دکھائی دینے لگے آگ پر قابو پانے کےلئے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس طرح جنگلات میں آگ لگنا انتہائی تشویشناک ہے اور انتظامیہ کو سخت کارروائی عمل میں لانی چاہئے اور جو کوئی بھی اس میں ملوث ہو اسکے خلاف سخت کارروائی انجام دی جانی چاہئے۔ ہرسال آگ کی وارداتوںمیں ہزاروں کی تعداد میں سرسبز پیڑ پودے جل کرراکھ ہوجاتے ہیں جبکہ قصورواروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر قصور واروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جاتی تو سر سبز سونے کو بچایا جا سکتا ہے ۔