جموں//صوبہ جموں کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے ایک 150رکنی گروپ کوکمشنرسیکریٹری اگریکلرپروڈکشن ڈیپارٹمنٹ محمدافضل بٹ نے بین ریاستی تربیتی پروگرام کے لیے جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔پروگرام کااہتمام جوائنٹ ڈائریکٹرایگریکلچر ایکسٹنشن جموں نے مرکزی معاونت کی سکیم سپورٹ ٹوسٹیٹ ایکسٹنشن پروگرام فارایکسٹنشن ریفارم (اے ٹی ایم اے ) جوکہ ایگریکلچرایکسٹنشن (ایس اے ایم ای ) کاذیلی حصہ ہے کے تحت کیاگیا۔ اس موقعہ پرکمشنرسیکریٹری زراعتی پیداوار محمدافضل بٹ نے کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس دورے کااہتمام اے ٹی ایم کے تحت کیاجارہاہے تاکہ کسانوں کوزراعت کے جدیدطریقوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی جاسکے ۔انہوں نے کسانوں سے کہاکہ وہ اس دورے کے دوران فارم سائنس دانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران زراعت کے جدیدطریقوں کے بارے میں ضرور ی معلومات حاصل کریں۔اس دورے کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹرایگریکلچر ایچ کے رازدان جدیدتکنیکوں کی جانکاری حاصل کریں گے تاکہ وہ اپنی پیداوارمیں اضافہ کرسکیں۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر اگریکلچر (سنٹرل ) سی ایم شرما، ڈپٹی ڈائریکٹرایگریکلچر (ٹریننگس ) ، سنیل کول، ایگرو نومسٹ ویجی ٹیبلس ایچ ڈی شرما، ڈی ایس ایس او جموںدیپک ککرو ،ایگریکلچرکیمسٹ آرکے بندرو، چیف ایگریکلچر آفیسرجموں، این کے دوبے ، ایس ایم ایس (آرایل)وی کے رینہ، ایس ایم ایس (آرایل)، بی ایل کول ودیگران عہدیداران بھی موجودتھے۔