عظمیٰ نیوز سروس
حیدرآباد//کانگریس پارٹی نے تلنگانہ سے راجیہ سبھا کی دو نشستوں کے لیے ابھیشیک منو سنگھوی اور نریندر ریڈی کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی نے جمعرات کو 10 ریاستوں میں 16 مارچ کو ہونے والے دو سالہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے چھ امیدواروں کا اعلان کیا۔کانگریس کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی تلنگانہ سے موجودہ رکن ہیں، جب کہ ریڈی فی الحال چیف منسٹر ریونت ریڈی کے مشیر ہیں۔ تلنگانہ میں دو سیٹیں اپریل میں خالی ہوں گی۔ ان کے علاوہ کانگریس نے پھولو دیوی نیتام، کرم ویر بودھ، اور کرسٹوفر تلک کو بالترتیب چھتیس گڑھ، ہریانہ اور تمل ناڈو سے میدان میں اتارا گیا ہے۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک سرکاری ریلیز میں ان ناموں کا اعلان کیا۔ اے آئی سی سی کے اعلان کے بعد نریندر نے سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور چیف منسٹر ریونت ریڈی سمیت کانگریس لیڈروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا سہارا لیا۔
ریڈی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ “مجھے کانگریس پارٹی کے راجیہ سبھا امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کے لیے محترمہ سونیا گاندھی، کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، اے آئی سی سی سکریٹری کے سی وینوگوپال، رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی، وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، کانگریس امور کی انچارج میناکشی نٹراجن، نائب وزیر اعلیٰ کانگریس ویکرا کمار، کانگریس پارٹی کے نائب صدر، مہارش کمار بھٹی کا شکریہ۔کونسل آف اسٹیٹس (راجیہ سبھا) کے آئندہ دو سالہ انتخابات کے لیے 10 ریاستوں میں 37 نشستوں کو پُر کرنے کے لیے ووٹنگ 16 مارچ کو مقرر ہے، اور ووٹوں کی گنتی اسی دن شام پانچ بجے ہوگی۔ مہاراشٹرا، اڈیشہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش اور تلنگانہ سے منتخب ہونے والے 37 اراکین کی میعاد اپریل میں ختم ہو جائے گی، جس سے نئے اراکین کے انتخاب کے لیے نشستیں خالی ہو جائیں گی۔ نامزدگیوں کی آخری تاریخ آج (پانچ مارچ) ہے، جس کے بعد جمعہ (چھ مارچ) کو جانچ پڑتال ہوگی۔ امیدوار 9 مارچ تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔