جموں//سابق وزیر وجموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منجیت سنگھ نے ان مہلوکین کوخراج عقیدت پیش کیاجنہوں نے شیڈولڈکاسٹ اورشیڈولڈٹرائب طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کورویزرویشن دلانے کیلئے جدوجہدمیں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق اس سلسلے میں یہاں حلقہ انتخاب وجے پورمیں ایک تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں بھاری تعداد میں لوگوں خصوصی طورسے کانگریس ورکروں نے شرکت کی۔اس دوران سوسائٹی کودرپیش متعددمسائل ابھارے گئے اور1970 میں ایس سی ؍ایس ٹی زمروں کے لوگوں کوریزرویشن دلانے کی جدوجہدمیں اپنی جانوں کانذرانہ دیا کوخراج عقیدت پیش کیا۔ سابق وزیرنے اس موقعہ پر مہلوکین خصوصی طورسے بھگت امرناتھ جوکہ اس وقت کانگریس پارٹی کے بلاک صدرتھے جنہوں نے اس تحریک کی قیادت کی اوربابوپرمانند ،منشی رام، مہاشہ نارسنگھ اوربھگت چجھورام بھی اس تحریک کے اہم حصہ تھے ۔ان رہنمائوں نے سول سیکرٹریٹ کے باہرمرن برت رکھا۔مرن برت کے گیارہویں دن بھگت امرناتھ نے آخری سانس لی ۔آخرکار حکومت کو ایس سی ؍ایس ٹی طبقہ کے لوگوں کوخصوصی درجہ دیناپڑا۔اس دوران مقررین نے سہارنپوریوپی میں دلتوں پرمظالم ڈھانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔علاوہ ازیں آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ؍ایس ٹی ؍اوبی سی آرگنائزیشن بشناہ اکائی نے بھی بھگت امرناتھ کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں یاد کیا۔اس دوران آرکے کلسوترہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقعہ پر جے ایل بھگت، دیارام ، ایڈوکیٹ انل پنگوگرہ ، سرپنچ راجیش کمار ، وجے کمار، بابورام، پیاربھگت، سنیل چکریااورمہنت رام پوری ،روپ لال ودیگران بھی موجودتھے۔