رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز نے آنے والے متبرک مہینے ماہ رمضان کے لئے سیکورٹی و دیگر انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میںایس ایس پی رام بن موہن لعل، سول انتظامیہ کے آفیسران کے علاوہ مختلف مذہبی تنظیموںکے نمائندوں ،بیوپار منڈل کے صدر و دیگر ٹریڈ یونینوں کے زعماوں نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میںبغیر خلل کے بجلی اور پانی کی سپلائی کے علاوہ صحت و صفائی اور اشیائے ضروریہ کے کوالٹی اور نرخوں پر سخت نظر رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ماہ رمضان کے موقعہ پر لوگوں کو بہتر ین سہولیات فراہم کرنے کے لئے معقول انتظامات کئے جائیں۔اُنہوں نے میونسپل کمیٹی رام بن ،بانہال اور بٹوت میں مساجد و عیدگاہوں کے گرد و نواح میں صحت و صفائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے خراب ہوئی سٹریٹ لائٹس کی مرمت کرنے کی بھی ہدایت دی۔ڈی سی نے آفیسروں کو ہدایت دی کہ وہ مارکیٹ چیکنگ اور اشیائے خوردنی جیسے کہ گوشت اور مرغا وغیرہ کے نرخوں پر نظر رکھین، اُنہوں نے ایف سی ایس اینڈ سی اے کے آفیسروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ با برکت مہینے کے دوران راشن کی سپلائی یقینی بنائیں۔اُنہوں نے محکمہ پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی کو پانی اور بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی،تااکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نے بتایا کہ محکمہ پولیس نے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے ہیں۔