رام بن//ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران موٹروہیکل محکمہ کی ایک ٹیم کی قیادت کی جنہوںنے اوور لوڈنگ، تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کیا گیا۔ سیری کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ڈی سی نے کئی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کی حالت اور دیگر ضروری دستاویزات چیک کریں۔ ڈی سی نے بتایا کہ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ رام بن نے گزشتہ پانچ دنوں میں تقریباً 1500 گاڑیوں کی جانچ کی ہے اور ایم وی ڈی ایکٹ کے تحت مختلف خلاف ورزیوں پر 216 کا چالان کیا ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ ایم وی ڈی نے ضلع بھر میں آگاہی مہم کو تیز کر دیا ہے تاکہ لوگوں بالخصوص ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کو ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے تاکہ قیمتی جانیں ضائع ہونے والے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ڈی سی نے کہا کہ ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس رامبن نے بھی لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر اکثر حادثات کے پیش نظر چیکنگ مہم کو تیز کر دیا ہے۔دریں اثنا، اے آر ٹی او نے بتایا کہ ایم وی ڈی چیکنگ سکواڈ نے جمعہ کو 300 سے زائد گاڑیوں کا معائنہ کیا اور قواعد کی خلاف ورزی پر 67 گاڑیوں کاچالان کیا۔ انہوں نے ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو ٹریفک قوانین، جرمانے اور مطلوبہ دستاویزات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو وہ اپنے ساتھ رکھیں۔