جموں//ڈی جی پی پرزنز جے یانڈکے دلباغ سنگھ نے ضلع کٹھوعہ کے اچانک دورے کے دوران ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ اورسب جیل ہیرانگرکے سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔اس دوران ایس ایس پی کٹھوعہ سلیمان سلاریہ ، ڈی ایس پی ایس ایس جموال کے علاوہ سپرانٹنڈنٹ جیل، سی آر پی ایف افسران اورہیڈکوارٹرافسران بھی تھے۔ دورے کے دوران جیل سپرانٹنڈنٹ نے قیدیوں اوران کے رشتہ داروں کے سلسلے میں اپنائے گئے طریقہ کارکی جانکاری دی۔ جیل میں تعینات سی آرپی ایف نے تعیناتی سے متعلق مسائل اورقیدیوں کے رشتہ داروں سے متعلق مزیددرکارسیکورٹی انتظامات کی نشاندہی کرتے ہوئے تجاویزپیش کیں۔دورے کے دوران ڈی جی پی پرزنز نے آفیسران کے سیکورٹی امورات پرتبادلہ خیال کیااور ریاست کے موجودہ حالات کے سبب ضروری سیکورٹی تدابیرپرتوجہ دینے پرزوردیا۔ ڈی جی پی نے بیرونی واندرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے موثرلائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر دونوں جیلوں کے عملہ کے مسائل بھی زیربحث لائے گئے اورجیل حکام کوہدایت دی کہ وہ موثرحکمت عملی اپناکرمسائل کانپٹارہ کریں۔جیل سپرانٹنڈنٹ اورانچارج سی آرپی ایف کمپنی سے کہاگیاکہ وہ ضلع انتظامیہ اورہیڈکوارٹرکے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اورسیکورٹی کیلئے اضافی انتظامات کامنصوبہ تشکیل دیں۔دورے کے دوران آئی جی پی نیجیلوں کے کام کاج اورانتظامات پراطمینان کااظہارکیا۔