راجوری//ضلع انتظامیہ راجوری نے عوام کیلئے شکایتی ازالہ کیمپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چار بڑے کیمپ منعقد کئے جو کالاکوٹ کھرگلہ ، گڑھا ٹاپ راجوری ، لمیڑی سندر بنی اور کھنیالکوٹ تھنہ منڈی میں ہوئے ۔ان کیمپوں کے دوران لوگوں میں 2946اسناد تقسیم کی گئیں ۔رواں ماہ میں اب تک ضلع انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو 4956اسناد فراہم کی جاچکی ہیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے کھرگلہ کالاکوٹ کے کیمپ کی صدارت کی جبکہ گڑھا ٹاپ ،لمیڑی اور کھنیالکوٹو نارلہ کیمپوں کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پرمجیت سنگھ اور سب ڈیویژنل مجسٹریٹ کرتار سنگھ و افضل مرزا اور گوپال سنگھ نے کی ۔اس دوران ریسورس پرسنز کی طرف سے لوگوں کو مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔کیمپوں میں محکمہ زراعت ، باغبانی ، اینمل ہسبنڈری ، سوشل ویلفیئر ، امورصارفین ، لیگل میٹرولوجی ، سیریکلچراور دیگرمحکمہ جات کے افسران بھی موجودتھے جنہوںنے موقعہ پر ہی عوام کے مسائل کے بارے میں اپنا موقف پیش کیا ۔اس دوران جاری کی گئی اسناد میں 438کاسٹ سرٹیفکیٹ ،682سٹیٹ سبجیکٹ ،79میوٹیشن اٹسٹڈ،472آر بی اے ،88ووٹر لسٹ اندراج ، 633ریونیو ایکسٹرایکٹس،164انکم سرٹیفکیٹ،10میریج سرٹیفکیٹ ،97آدھار اندراج ،35کریکٹر سرٹیفکیٹ ،4لیگل ہیئر سرٹیفکیٹ،248دیگر اسنادشامل ہیں ۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق اس دوران چار ہزار سے زائد لوگوں نے کیمپوں میں شرکت کی اور ان میںسے 2088افراد کا مرکزی اعانت والی سکیموں کے تحت اندراج کیاگیا۔اس کے علاوہ ان کیمپوں میں محکمہ صحت کے تحت 4010سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئیں جن میں 62معذوری کی ،32طبی طور پر کمزوری،83میڈیکل فٹنس ، 588اولڈ ایج ،45بیوہ ،3165ہیلتھ سرٹیفکیٹ شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے موقعہ پر ہی لوگوں سے جڑے مسائل حل کئے اور اس بات پر زور دیاکہ ان کیمپوں کے ذریعہ لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں ۔انہوںنے عام عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے شروع کی گئی اس مہم کا حصہ بنیں اور اپنے مسائل حل کرانے کیلئے سامنے آئیں ۔ انہوںنے بتایاکہ ابھی تک اس مہم میں بارہ ہزار سے زائد اسناد تقسیم کی جاچکی ہیں ۔