پونچھ//ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری نے ضلع پونچھ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا ۔اس دورہ کے دوران انہوں نے دفاعی اہلکاروں اور سرحدی باشندوں کے ساتھ ملاقات کر کے تبادلہ خیال کیا ۔ سرحدی ضلع پونچھ کے حدِ متارکہ کے قریب مالٹی، دیگوار ملدیالاںکے علاقوں میں انہوں نے حالیہ گولہ باری کی زد میں آکر جابحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ہر طرح کی امداد کی یقین دہانی دلائی ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سرحدی رہائشیوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی حفاظتی ڈھانچے تعمیر کرنے اوردیگر سہولیات کو مزید مضبوط بنانے کے بعد آنے والے دنوں اہم فیصلے لئے جائیں گے۔ڈاکٹر بھنڈاری نے ضلع پولیس اور ضلع انتظامیہ پونچھ کے اعلیٰ افسران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ وہ افواج کے ساتھ مؤثر تعاون کو برقرار ر رکھیںاور گولہ باری کے دوران متاثرہ لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے پوری طرح متحرک رہیں۔ اس دوران ڈپٹی کمشنرطارق احمد زرگر، ایس ایس پی راجیو پانڈے، فوج اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ تھے۔