جموں//ڈوگرہ فرنٹ وشیوسیناکے کارکنوں نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینراُٹھارکھے تھے جن پر’پتھربازوں پررحم ۔سیناپرستم‘‘،’’کشمیرمیں سیناپتھرکھائے لیکن ہتھیارنہ اُٹھائے !کیوں؟۔’’جان بچانے پرایف آئی آر،چُپ کیوں بی جے پی۔پی ڈی پی سرکار؟‘‘کے نعرے درج تھے۔اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں ہندوستان کے جھنڈے بھی اُٹھائے ہوئے تھے۔سراپااحتجاج ڈوگرہ فرنٹ وشیوسیناکارکنوں نے الزام عائدکیاکہ حکومت فوج کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے حوصلہ شکنی کررہی ہے۔ صدرڈوگرہ فرنٹ وشیوسینااشوک گپتانے کہاکہ حکومت پتھربازوں کوچھوٹ دے رہی ہے اورفوج کواپنے تحفظ کرنے سے بھی روک رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فوج کوہتھیاراپنے تحفظ ، ملک کی حفاظت کیلئے دیئے گئے ہیں لیکن فوج پردبائوبنایاجاتاہے کہ وہ اپنے تحفظ کیلئے بھی ہتھیاراستعمال نہ کرے۔اشوک گپتانے مزیدکہاکہ پاکستان جموں وکشمیرمیں تشددکوپھیلانے کیلئے کوششیں کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ فوجیوں سے ہتھیارچھیننے کے پیچھے اوران پرحملوں کے پیچھے پاکستان کاہاتھ ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے مطالبہ کیاکہ شوپیاں واقعہ کے معاملے میں درج ایف آئی آرکوواپس لیاجائے ۔اس دوران مظاہرین میں آشیش ،بنٹو، بودھ راج ، وجے ،راکیش، ٹونی ،نکا، سریش، اجے ،راکیش، ابھیشک ودیگران شامل تھے۔