جموں//ڈوگرہ صدرسبھاکااجلاس سابق وزیر ٹھاکورگل چین سنگھ ٹھاکورنے یہاں سنٹرل کمیٹی ڈوگرہ صدرسبھاکے ممبران کے علاوہ بٹھنڈی،نروال اورسنجواں کے معززمسلمانوں نے سابق سرپنچ نورعالم وغیرہ ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔پریس کانفرنس کے دوران جموں میں امن وبھائی چارے کے علاوہ سرحدوں پرپاکستانی گولہ باری سے ہورہے جانی ومالی نقصانات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران مقررین نے گولہ باری کی سیزفائرکی مذمت کرتے ہوئے صورتحال پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے حکومت سے پڑوسی ملک کے خلاف ٹھوس کارروائی عمل میں لانے کامطالبہ کیامقررین نے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی کہ پاکستان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے ۔سبھاکے ممبران نے پاکستانی فوج کے سیزفائرکی وجہ سے جان بحق ہوئے بی ایس ایف جوان اورعام شہریوں کی ہلاکت پرافسوس کااظہارکیااورمہلوکین کے کنبوں کے ساتھ یکجہتی کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوسرحدی علاقہ جات کے لوگوں کوپانچ مرلہ اراضی فراہم کرنے کیلئے اقدام اٹھانے چاہئیں اورمتاثرہ لوگوں کومائیگرنٹ کیمپوں میں منتقل کرناچاہیئے تاکہ ان کے بچے بہترطریقے سے تعلیم حاصل کرسکیں۔مقررین نے مزیدکہاکہ جموں کے آپسی بھائی چارے میںکسی بھی صورت میں خلل ڈالنے کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ڈوگروں کے تشخص کوخراب کرنے کی کسی بھی کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔اس دوران پریس کانفرنس میں پروفیسراین کے ڈوگرہ، کرنل کے ایس جموال، پریم ساگرگپتا، برگیڈیر ایم ایس جموال، گھمبیردیوسنگھ جموال ،امانت علی شاہ اورڈاکٹررگھوبیرسنگھ وغیرہ بھی موجودتھے۔