ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کئی دنوں بعد کورونا معاملات میں کمی آئی ہے۔بدھ کے روز ضلع میں صرف 1 مثبت معاملات سامنے آیا ہے اور 7 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 56 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7536 پہنچ گئی ہے۔اس دوران ضلع میں 355189 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔